Wednesday, December 30, 2015

Sahih Muslim Urdu English Hadees


Topic:Kitab Al Faraiz
------------------------------
Hadith : 4
It was narrated that Jabir bin 'Abdullah said: "The Prophet (s.a.w) and Abu Bakr came walking to visit me in Banu Salamah, and they found me unconscious. He called for water and performed Wudu', then he sprinkled some of it on me, and I regained consciousness. I said: 'What should I do with my wealth, O Messenger of Allah?' And the Verse "Allah commands you as regards your children's (inheritance): To the male, a portion equal to that of two females" was revealed."


حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میری عیادت کے لیے رسول اللہ ﷺاور حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ پیدل چل کر بنو سلمہ میں تشریف لائے ،مجھے انہوں نے بے ہوش پایا ، آپﷺنے پانی منگایا ، اس سے وضو کیا ، پھر اس پانی سے مجھ پر چھینٹے ڈالے ، تو میں ہوش میں آگیا ، میں نے عرض کیا : یارسول اللہﷺ! میں اپنے مال میں کیسے تقسیم کروں ؟تو یہ آیت نازل ہوئی (( یوصیکم اللہ فی اولادکم للذکر مثل حظ الانثیین)) اللہ تعالیٰ تمہاری اولاد میں تمہیں حکم دیتا ہے کہ مرد کے لیے عورت کا دوگنا حصہ ہے۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
Hadees No-13
It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet (s.a.w) said: "By the One in Whose Hand is the soul of Muhammad! There is no believer on earth but I am the closest of people to him. Whoever among you leaves behind a debt or destitute children, I will take care of them. And whoever among you leaves behind wealth, it is for his heirs, whoever they are."


حضرت ابو ہریرہ رضی الہہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے روئے زمین پر جو بھی مومن ہے دوسرے لوگوں کی بہ نسبت اس کا زیادہ ولی میں ہوں ، تم میں سے جو آدمی قرض یا بال بچے چھوڑ کر فوت ہوا اس کا میں کفیل ہوں اور جو آدمی مال چھوڑ کر فوت ہوا تو وہ اس کے وارثوں کا ہے خواہ وہ جو بھی ہوں

No comments:

Post a Comment

Note: Only a member of this blog may post a comment.